• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، بریت وسزائوں سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کےمرکز نائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا، عبید کےٹو ، فرحان ملا اور دیگر کی بریت اور سزاؤں میں اضافے سے متعلق سرکار کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو فیصلہ چند روز بعد سنایا جائے گا، اپیل پر سماعت کے موقع پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ اے ٹی سی نے ایم کیو ایم کے 13کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں 14 ملزمان کو بری کیا تھا جبکہ ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال ، ملزم فرحان شبیر عرف ملا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید