• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ زہریلی شراب پینے سے ایک شخص جاں بحق، ایک کی حالت غیر ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوثر نیازی کالونی میں مبینہ طورپر زہریلی شراب پینے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کی حالت غیر ہوگئی ،عباسی شہید اسپتال میں ، متوفی کی شناخت 25 سالہ ثمر عباس ولد منیر احمد جبکہ دوسرے شخص کی شناخت 40سالہ مظفر احمد ولدبشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ واقعہ جامعہ کراچی آئی بی اے کیمپس کے کوارٹرز میں پیش آیا ہے،دونوں افراد کیساتھ آنے والے حبیب نامی شخص نے ایم ایل او کو یہ غلط معلومات دی تھیں،ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے مطابق بعد ازاں پولیس نے واقعہ کی تفتیش کی تو حقائق سامنے آ گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے مختلف ٹیسٹ کیےگئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا دونوں نے کون سا کیمیکل پیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں یہی معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے شراب پی تھی جسمیں زہریلا مواد موجود تھا،دونوں افراد کا تعلق جنوبی پنجاب سے شادی ہال میں ویٹر تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید