• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جی ٹی روڈپر ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا، تھانہ روات کو سب انسپکٹر سعید شاہ نے بتایاکہ معلوم ہوا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نمبر ٹی ایم ایم 714 جو روات کی طرف سے نہایت تیز رفتاری وغفلت سے آیا اور ایک موٹرسائیکل بغیر نمبر جس پردو نوجوان سوار تھے کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ میں16سالہ بلال احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18 سالہ ضیاء شدیدزخمی ہوگیا ۔ ڈرائیور عمران خان ولد گل خان ٹرالر کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔