• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل پولیس کا شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیلف ڈیفنس کورس شروع

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کا شہریوں کیلئے مشکل حالات سے نمٹنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پانچواں سیلف ڈیفنس کورس شروع ہو گیا۔ کورس میں شامل 20امیدواروں کو ہیومن لاء، ویپن ہینڈلنگ، سوئمنگ، لائیو فائرنگ پریکٹس، ری پیلنگ، رکاوٹیں عبور کرنا، گھڑ سواری اور تیراندازی کی مشقیں کرائی جائینگی۔ سی پی او ہیڈکوارٹرز اویس احمد نے کہا کہ سیلف ڈیفنس کا مقصد شہریوں میں ذہنی اور جسمانی طور پر خود اعتمادی اور کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ ہے۔ اس سے قبل خواتین اور مردوں کے چار بیچ سیلف ڈیفنس کورس کی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید