• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے ناراض ہوکر والدین کے گھر آنیوالی بیوی قتل کردی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ناراض ہوکر والدین کے ہاں آئی لڑکی کوشوہرنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔تھانہ دھمیال کو جلیل قیصر نے بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی بختاور جلیل کی شادی دو سال قبل علی بلال سے ہوئی تھی جو دس پندرہ روز قبل میرے داماد سے ناراض ہو کر شیخوپورہ سے راولپنڈی آئی ہوئی تھی ۔گزشتہ شام سواپانچ بجے میرا داماد علی بلال نے دروازے پر دستک دی۔ اس نے کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ بات کرنا چاہتا ہوں۔ بعد ازاں داماد نے میری بیٹی پر سیدھا فائر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی ۔
اسلام آباد سے مزید