• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پولیس انسپکٹر بن کر وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے کمپنی سیکرٹری کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ میں عالی گل نے بتایاکہ اسے موبائل پر کال موصول ہوئی ، کالر نے خود کو انسپکٹر پولیس تھانہ صدر قراردیا، گالم گلوچ شروع کردی اور بتایاکہ اسکا بیٹا اسکے پاس ہے۔کالر نے اپنے شہرکا کچھ نہیں بتایا صرف دھمکاتا رہا۔ مدعی مقدمہ نے متعددبار اسے اپنے دفتر کے نمبر سے کال کی مگر اس نے نہ سنی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید