• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پر قبضہ کا الزام ریٹائرڈ ایئر کموڈور گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مقدمہ قتل کی تفتیش کے دوران پیر کو ایئرکموڈور (ر) نوبہار عباسی کو اراضی قبضہ کے الزام میں گرفتار کرکے تھانہ بھارہ کہو منتقل کر دیا گیا ۔رات گئے ایس ایچ او نے نوبہار عباسی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا دعویٰ تو کیا مگر انہوں نے وعدہ کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی فراہم نہیں کی۔پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر واقع اراضی کے تنازعہ پر پانچ مقدمات ہو چکے ہیں ۔قتل کیس کی تفتیش کے دوران مسمات س نے الزام لگایا کہ نوبہار عباسی نے میری اراضی پر قبضہ کر کے بلاک فیکٹری قائم کر رکھی ہے، مقامی پولیس اس کے دباؤ میں ہے جس پر ڈی آئی جی نے نوبہار عباسی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرنے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد سے مزید