• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75 ہزار سے زائد افراد مختلف ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں کے مرتکب

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 75 ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کئے. تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہیں جس کے بعد باقاعدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں اس سلسلے میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ایک ماہ میں 75 ہزار سے زائد افراد کا چالان کیا گیا. چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پشاور سے مزید