• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوریا انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے وفد کی ایم ڈی اے آفس آمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے وفد کی ایم ڈی اے آفس آمد۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے اپنے سٹاف کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین نے گذشتہ برسوں سے تحصیل ملتان میں آنے والے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ملتان سٹی کو بند بوسن،ہیڈ محمد والا اور قاسم بیلہ کی سائیڈ سے سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے۔سٹی ملتان کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے بند بوسن،ہیڈ محمد والا اور قاسم بیلہ کی سائیڈ سے بند کو مضبوط ہونا چاہیے۔
ملتان سے مزید