• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر ایک ہزار تھیلے ضبط، فلور ملز کا کوٹہ معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری گندم خوردبرد کرکے عام مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے مافیا کے خلاف ایکشن، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے ضلع وہاڑی کے علاقے میں سمرا فلور ملز چوک میتلا پر اچانک چھاپہ مارا اور جعلی ریکارڈ مرتب کرکے مارکیٹ سپلائی ہونے والے ایک ہزار تھیلے پکڑ لئے کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے ملتان کی سلطان فلور ملز پر ایکشن لیتے ہوئے سرکاری تھیلے سے آٹا نکال کر بلیک مارکیٹنگ کرنے پر مل 7 روز کیلئے بند کردی۔ڈی ایف سی نے بدعنوانی ثابت ہونے پر سلطان فلور مل کو 90ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں سرکاری آٹے کی بلاتعطل سپلائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جبکہ چاروں اضلاع میں گندم سمگلنگ روکنے کیلئے سخت ناکہ بندی جاری ہے۔آصف رضا کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو کوٹے کی مکمل پاسداری کا الٹی میٹم دے دیا ہے کسی طور شہریوں کا حق مافیا کو کھانے نہیں دینگے۔
ملتان سے مزید