• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کا قتل تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع

کراچی (نیوز ڈیسک) الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال قتل ہونے والی فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) سے رجوع کرلیا۔ قطری ٹی وی کے مطابق صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا۔ ٹی وی کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے آئی سی سی سے رجوع کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیقات نہیں کرےگا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔

دنیا بھر سے سے مزید