• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عطاء گل کی والدہ انتقال کر گئیں

کوئٹہ ( پ ر)اے این پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی، مرحوم ملک عبد الوہاب حمزہ زئی، چیف انجینئر واپڈا ملک عبدالرحیم حمزہ زئی، چیف انجینئر شیر افغان، ملک شیر زمان کاکڑ کی والدہ انتقال کرگئیں۔ وہ ایم ایس سول اسپتال لورالائی ملک نورخان کی چچی ،عماد گل کاکڑ، سجاد گل کاکڑاورشہریار خان کاکڑ کی نانی تھیں۔فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لیویز لائن لورالائی میں ہورہی ہے۔دریں اثناء امیر محمد خان اور ملک عرفان نے تعزیت کا اظہار کیاہے۔
کوئٹہ سے مزید