• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کے ضلعی انتخابات، کاغذات نامزدگی 7 دسمبر سے جمع کرائے جا سکیں گے

کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی انتخابات برائے سال 2023-2025 کیلئے کاغذات نامزدگی 7 دسمبر سے پارٹی کے مرکزی دفتر اور ہزارہ ٹان دفتر میں الیکشن کمیٹی کے ممبران کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں کاغذات نامزدگی شام 6 بجے سے لیکر 8 بجے تک وصول کئے جائیں گے الیکشن کمیٹی نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 10 دسمبر تک اپنے کاغذات جمع کرائے تاکہ پارٹی کے ذیلی ادارے کے انتخابات جمہوری ماحول میں بروقت کرائے جاسکیں۔
کوئٹہ سے مزید