• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کمیٹیاں فعال اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، محمد علی کاکڑ، مزار خان لہڑی، نصیر ترین، اللہ داد و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے کیونکہ شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہر شخص نے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے، آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں کوئی پوچھے والا نہیں۔ دودھ دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ انتظامیہ کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ بیان میں چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ ذخیرہ و گرانفروشوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید