• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال میں جدید سہولیات پر مشتمل برن یونٹ اور ٹریننگ مرکز قائم

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کےعوامی مفاد میں علاج و معالجہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صوبائی محکمہ صحت نے سنڈ یمن سول ہسپتال کوئٹہ میں پہلی مرتبہ جلے ہوئے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے22 20 بستروں کے جنرل وارڈ اور 5 بستروں کے آئی سی یو کا جدید سہولیات پر مشتمل برن یونٹ اور ٹریننگ مرکز قائم کیا ہے جبکہ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں پانچ سے دس بستروں پر مشتمل برن وارڈ بنانے کیلئے ایک خطیر رقم سے اس شعبے میں ٹر یننگ سینٹرکا آغاز کیا گیا ہے اس شعبے میں مند رجہ ذیل سہولیات مہیا کی جائیں گی ،سو ل ہسپتال میں کسی بھی حادثاتی طور پر جلے ہوئے مریض کو برن یونٹ کے شعبہ حادثا ت کے ڈریسنگ روم میں معائنہ کرنے کے بعد اْ ن کی مرہم پٹی اور دیگر لوازمات پور ے کئے جا ئیں گے۔اگر مریض کو داخل کرنا ہوگا تو مخصوص مریضو ں کو ہی داخل کیا جائے گا اس سلسلہ میں ایک لاکھ روپے تک کاروزانہ خرچہ حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ مریض کے وارڈ میں داخلے کے بعد تربیت یافتہ نوجوان ڈاکٹروں اور نرسوں کی موجودگی میں اْن کا علاج کیا جائے گاجس میں مختلف آپریشن بھی ہونگے۔بر ن ٹریننگ سینٹر میں پورے بلوچستان کے تمام ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال کے ٹرینز کو تربیت دی جائے گی اس طرح 40ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے عملہ کو تربیت دینے کے بعد پہلی مرتبہ بلوچستان کے ان علاقوں میں لوگوں کو جلے ہوئے مریضوں کے علاج کیلئے اپنے گھر کے قریب سہولیات میسر ہونگی صوبائی حکومت BRSPژوب کے تحت قائم برن یونٹ کیلئے چھ مہینے کی تنخواہ اورادویات بھی فراہم کریگی۔
کوئٹہ سے مزید