• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فائنل میں میسی اور رونالڈو کا آمنا سامنا ممکن

دوحا (جنگ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کو فٹ بال کی حالیہ تاریخ کے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور ان دونوں کے ہی پرستار ہر جگہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایک دوسرے سے بہتر قرار دیتے نظر آتے ہیں۔اگر قسمت نے ساتھ دیا تو دونوں کھلاڑیوں کاو رلڈکپ فائنل میں آمنا سامنا ممکن ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کوئی اور اعزاز اپنے نام کریں نہ کریں لیکن ایک اعزاز انہیں حاصل ہو گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ 37 سالہ فٹ بالر پرتگال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو اپنے ملک کی جانب سے دوسری بار ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ میسی اور کرسٹیانو رونالڈو تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ پہلی بار ایسا 2006 میں ہوا تھا۔پرتگالی اسٹرائیکر اب تک اس ورلڈ کپ میں صرف ایک گول سکور کر پائے ہیں اور وہ بھی انہیں ایک پینلٹی کی صورت میں ملا تھا۔ دوسری جانب 35 سالہ کیریئر کا بہترین ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، وہ اب تک تین گول کرچکے ہیں۔ لیونل میسی کی ارجنٹینا کو ہفتے کی شب نیدر لینڈ ز کے چیلنج کا سامنا ہے۔