• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعدایشین فٹبال کنفیڈریشن نے 2027کےایشیا فٹبال کپ ٹورنامنٹ کے سعودی عرب میں انعقاد کی منظوری دیدی ہے۔ بھارت میزبانی کے لئے دوڑ سے دستبردار ہوگیا ہے۔ قطر بھی میزبانی میں دلچسپی رکھتا تھا ۔ 2022 کے ورلڈ کپ کے بعد 2023 کا ایشیا کپ بھی قطر میں ہوگا۔ بھارت میں کچھ عرصہ قبل لڑکیوں کا انڈر۔17 فٹ بال کپ منعقد ہوا تھا۔ بعدازاں کھیل میں سیاسی مداخلت پر فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن پرپابندی لگا دی۔