• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم اور جیمز اینڈرسن کی ترقی

ملتان(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید