• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے ڈرون میں کینیڈین ساختہ پرزوں کا انکشاف

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) روس کے زیر استعمال ڈرون طیاروں میں کینیڈا کے تیار کردہ پرزے استعمال ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی سرزمین پر تیار کیے گئے پرزے ایرانی ڈرون تک کیسے پہنچے جنہیں روس یوکرین میں اپنی جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یورپی اسٹیٹ واچ کے تحقیقی مرکز کے کارکنوں اور کیف کے حکام کوشاہد136 میں مغربی کمپنیوں کے تیار کردہ 30 ٹکڑے ملے ،جو اوٹاوا میں قائم کمپنی کے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ان رپورٹوں پر ہم بہت فکر مند ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ روس کی یوکرین میں غیر قانونی جنگ میں یا ایران سے تعاون میں کینیڈین ٹیکنالوجی استعمال ہو۔ انہوں نے کہا حساس ٹیکنالوجی کے لیے برآمدی لائسنس کا سختی سے اطلاق کیا جائے گا۔ ہم اس کمپنی کے ساتھ ملک کر پرزے فروخت کرنے والوںکا سراغ لگائیں گے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے حال ہی میں کئی ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو ڈرون تیار کرتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید