• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی کا حقیقی کردار ملک کی سلامتی ہے، بیرسٹر نواب بابر

لوٹن (نمائندہ جنگ) بیرسٹر نواب بابر خان نے کہا ہے کہ پاک آرمی کا حقیقی کردار ملک کی سلامتی ہے۔ آرمی کا کام ہے وہ ملک کو متحد رکھے اور ملک کے دفاع کے لیے تیار رہے،انہوں نے کہا آرمی ملک کا واحد ادارہ ہے جس میں نظم و نسق اور روایات پرستی برقرار ہے،نواب بابر خان نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرِ قیادت ملک میں جمہوریت کے لیے اچھی توقعات ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنا اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی بہتری کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں، اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کے معاملے پر توجہ مرکوزکرنی چاہئے۔
یورپ سے سے مزید