• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت 250 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 64ہزار 150 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 40ہزار 732 روپے ہو گئی ہے ، چاندی کی قیمت بھی 80روپے فی تولہ کے اضافے سے 1780 روپے سے بڑھ کر 1860روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔