• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں اور ڈسٹ بن کی مرمت، دیکھ بھال کیلئے موبائل ورکشاپ بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ گاڑیوں اورڈسٹ بن کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے موبائل ورکشاپ بنائی جائے انہوں نے یہ بات ضلع جنوبی کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی ، انہوں نے ایم اے جناح روڈ، بوٹ بیسن، چائنہ ٹاؤن، بلاول چورنگی، شیریں جناح کالونی، ایمپریس مارکیٹ، باسکٹ بال گراؤنڈآرام باغ، کوری ڈور، باتھ آئی لینڈ، جناح گراؤنڈ کے علاوہ ضلع جنوبی میں قائم چھانگی کانجی کمپنی کے کمانڈ اینڈ کٹرول کا تفصیلی دورہ کیا اور کچرا اٹھانے کے مجموعی آپریشن کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید