• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے سے متعلق درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسافر گاڑیوں میں ہنگامی گیٹ سمیت آگ بجھانے والے الات نصب کرنے اور ہنگامی صحت مراکز قائم کرنے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حال ہی میں نوری آباد کے قریب بس میں آگ لگنے سے 19افراد ہلاک ہو گئے تھے، حادثے والی بس میں ہنگامی گیٹ تھا اور نہ ہی آگ بجانے والے آلات نصب تھے، اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں فوری ابتدائی طبی امداد سمیت ایمبیولنس بھی تاخیر پہنچی، قومی شاہراہوں پر 40کلو میٹر پر صحت مراکز اور ایمبولنس کی موجودگی تمام گاڑیوں میں ہنگامی دروازے اور آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید