• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی آبادی کا بڑا حصہ غذائیت کی کمی کا شکار ہے، عذرا پیچوہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ کی آبادی کا بڑا حصہ غذائیت کی کمی کا شکارہے،سندھ میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں،سیلابی پانی سے بیماریاں پھیلی ہیں جس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے پروگرام برائے سندھ میں بہتر غذائیت کا جائزہ لینے کی تقریب میں کیا، کانفرنس میں ایکشن اگینسٹ ہنگر کی کنٹری ڈائریکٹر جینیفر انکروم کوآپریشن کی سربراہ، اوویڈیو مائک، صوبائی سربراہ، سندھ نے بھی شرکت کی،کانفرنس کو 2018میں پروگرام کے آغاز سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس کا مقصد 2021تک سندھ کے 10اضلاع میں صوبے میں غذائیت کی کمی کو 48 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد تک لانا ہے،یہ پروگرام 60ملین یورو اور 4سال (2018سے 2022تک) کا منصوبہ ہے جو یورپی یونین نے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری میں شروع کیا ہے۔ پینس نے حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور 5سال سے کم عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اب تک 262 آؤٹ پیشنٹ تھراپیٹک پروگرام (او ٹی پی) سائٹس، آؤٹ ریچ پروگرام اور 8نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرز (این ایس سی) قائم کئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید