• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں واقع دکان میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 18سالہ محمد سعد، 48سالہ عبدالرزاق اور 55سالہ اکرم شامل ہیں، پولیس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید