• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم جوائے لینڈ کے خلاف ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فلم “جوائے لینڈ” کی ریلیز کے خلاف ایک اور درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فلم “جوائے لینڈ” کی ریلیز کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ فلم “جوائے لینڈ” ہمجنس پرستی کو فروغ دینے کیلئے بنائی گئی ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ آزادی اظہار رائے سے متعلق آئین کا آرٹیکل 19-A واضح ہے۔ آزادی اظہار رائے کی بھی حدود اور قیود ہیں، اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ فلم “جوائے لینڈ”کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل اور مفتی تقی عثمانی کے بیانات بھی آچُکے ہیں۔ فلم کے ذریعے ٹرانسجینڈرز کیلئے ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید