• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکاروں، پارلیمنٹیرینز، ان کی فیملیز کیلئے امیگریشن کا الگ کاؤنٹر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط واستحقاقات کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کی مختلف سرکاری اداروں کے حوالے سے تحاریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا جبکہ سفارتکاروں، پارلیمنٹیرینز، ان کی فیملیز کے لئے الگ امیگریشن کاؤنٹر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی ڈپٹی کمشنر بنوں کی جانب سے ان کی فون کالز اٹینڈ نہ کرنے سے متعلق تحریک استحقاق کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے معاملہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں ضروری قانونی کارروائی کی جائے اور کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے ۔

اہم خبریں سے مزید