• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز مکمل ڈیجیٹائز، نئے میٹرز لگانے کا فیصلہ، شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہوگی، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی (طاہر عزیز… اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بڑے فیصلےکر لئےہائیڈرنٹس اور ٹینکرز کو مکمل دیجیٹلائز کرنےاور نئے میٹرز لگانے کا فیصلہ،ادارے کی تمام تنصیبات اور زمین کی حفاظت پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے سپرد،شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئےواٹر ٹرنک مین اور ڈسٹری بیوشن لائنوں پر جدید ترین اسکاڈاسسٹم اپناتے ہوئے231 نئے میٹرز کی تنصیب عمل میں آئے گی انڈسٹریز کا نیا سروے شروع ہو گیا اس وقت صرف 330میٹر چل رہے ہیں جبکہ کراچی میں صنعتی یونٹ کی تعداد 15 ہزار کے قریب ہےان خیالات کا اظہار ایم ڈی/سی ای او واٹر بورڈ انجینئرسید صلاح الدین احمد نے بدھ کو نمائندہ جنگ کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا سی ای او جن کی کچھ عرصہ قبل ہی تقرری عمل میں آئی ہے اور انہیں واٹر بورڈ کی بہتری کے لئےورلڈ بینک کے اصلاحاتی ایجنڈے کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے صلاح الدین احمد نے بتایا کہ ادراے کے مختلف شعبوں میں افسران اور اسٹاف کے تعاون سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ہائیڈرنٹس کے تمام سسٹم کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے جا رہے ہیں واٹر بورڈ کے زیر انتظام ہائیڈرنٹس کی نئے سرے سے نیلامی کرنے جا رہے ہیں تاہم اب ان پر اسکاڈاسسٹم کے تحت نئے میٹر نصب ہو نگےتما م ٹینکرز الیکٹرانیکلی رجسٹرڈ اور ان میں ٹریکرز نصب ہوں گے جس کے بعد میٹرز کے فالٹی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ورلڈ بنک بھی یہی چاہتا ہے کہ شفافیت اور احتساب ہو ایم ڈی نے کہا ایک مسئلہ ادارے کی زمینوں پر قبضےکا ہے اس کے لئے ایک سیکورٹی کمپنی ہائر کرنے جا رہے ہیں جو پہلےہی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے ساتھ کام کر رہی ہے بورڈ سے منظوری کے بعد اسے ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گاایچ آر مینجمنٹ پر کام جاری ہے ملازمین کو پروفارما دے چکے ہیں تمام ڈیٹا بنک میں ڈاون لوڈ ہو گاتمام ملازمین کوڈیجیٹل میڈیکل کارڈ دیا جائے گا جس سےاپروول سمیت انہیں تمام میڈیکل سہولتیں ایک کلک پر دستیاب ہونگی حاضری کے لئے بھی یہی کارڈ استعمال ہو گاپانی اور سیوریج سے متعلق شکائتیں پاکستان سٹیزن پورٹل پر حل ہونگی سی ای او نے کہا کہ ہم نے یہ بھی اقدام کیا ہے کہ سیور لائنوں کی صفائی کا عمل سارا سال جاری رہے گا، ونچگ مشینیں اور افراد پرائیوٹ پارٹی سے لے رہے ہیں، آئندہ مون سون سے قبل مارچ سے جون تک ایک سائیکل پورا ہو جائے گا پورے شہر میں ہر ایکسئن کو دو دو مشینین دی جائیں گی ٹرنک مینز اور ڈسٹری بیوشن لائنوں پر 231نئے میٹرز کی تنصیب کے لئے ٹینڈرز جاری کر دئے گئے ہیں جو 14جنوری کو کھلیں گے سید صلاح الدین احمد نے مزید کہا کہ ہمارا ریونیو کا شعبہ 7450انڈسٹری یونٹ اور ان میں ڈھائی ہزار میٹر کی تنصیب کا دعوی کرتا ہے تاہم اس میں بھی صرف 330میٹر چلتے ہیں ہم نے نیس پاک کو ہائر کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید