• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ڈبل گیم کی بات تجربے کی بنیاد پر کہی ہوگی، صدر علوی

اسلام آباد(ایجنسیاں)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگی وہ زیادہ واقف ہیں‘ملک میں سیاسی و ہیجانی کیفیت ہے، مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت کم ہوجائے گا‘اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے ‘وہ بات چیت کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتے ہیں‘جمہوریت مستحکم ہوگئی ‘مارشل لاء نہیں لگ سکتا‘ملک دیوالیہ نہیں ہوگا ۔

 ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔جب آرمی چیف کی تقرری پر برطانیہ میں مشاورت ہوئی تو یہاں موجود لوگوں سے مشورہ لینے میں کوئی برائی نہیں تھی ۔

 پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا۔عمران خان نے ہرمعاملے میں مجھ پربھروسہ کیا ہے، نئی فوجی قیادت سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے‘ آرمی چیف اچھے آدمی ہیں، مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، سمجھتا ہوں آرمی چیف اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کریں گے ۔ 

اسمبلیاں چھوڑنے پر عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ حکومت مہنگائی اور دیگر مسائل کو قابو کرنے پر توجہ دے۔عمران خان مجھ سے پوچھتے توانہیں اسمبلی چھوڑنے کا مشورہ نہ دیتا۔

وزیرخزانہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈارکے ساتھ معیشت پربات ہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈارکوتوانائی کی بچت کے حوالے سے پروپوزل دیا‘مارکیٹس جلد بند کرنی چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید