• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا پاسپورٹ دنیا کا بہترین، پاکستان کا چوتھا کمزور ترین

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کےپاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180ممالک کا سفرکرسکتا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر 44ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (95ویں نمبر پر)، شام (96ویں نمبر پر) اور افغانستان (97ویں نمبر پر) موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلہ دیش (92ویں)، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین (91ویں) اور ایران (90ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اب بھی دنیا کو وبا کے اثرات کا سامنا ہے مگر سفر کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید