• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پرویز الہٰی کے موقف میں تضادات، شائستہ ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگوکرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ن لیگ شائستہ ملک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پرویز الٰہی کے موقف میں تضادات ہیں،سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اگلے انتخابات نئی مردم شماری اور پھر حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہیں،سینئر تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ عمران خان اگلے انتخابات میں کس کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں گے، رکن قومی اسمبلی ن لیگ شائستہ ملک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پرویز الٰہی کے موقف میں تضادات ہیں، پرویز الٰہی کبھی کہتے ہیں چار مہینے تک کچھ نہیں ہونے والا کبھی کہتے ہیں عمران خان کہیں تو اسمبلی تحلیل کردوں گا،عمران خان سے ایف آئی آر پر رنجش پیدا ہونے کے بعد پرویز الٰہی دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔
اہم خبریں سے مزید