• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد سوئیڈش شہری کے ہاتھوں کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل، رپورٹ سفارتخانے نے اپنی حکومت کو بھیج دی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر ) پاکستانی نژاد سویڈش شہری کےہاتھوں کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل اور ملزم کی فرار کے حوالے سے سویڈیش سفارتخانے نے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر ملزم کے خلاف سویڈن میں سخت کاروائی کے امکانات ہیں۔ کراچی پولیس کے ذرائع کے مطابق سویڈش کے سپرد عملے نے کراچی پولیس کے متعلقہ حکام سے مختلف قسم کی تفصیلی معلومات ملی ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقاتی دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کے قتل اور اس میں سویڈن کے شہری کے ملوث ہونے پر سفارتخانے نے تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جو سویڈیش حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ اس رپورٹ کے بعد سویڈن میں ملزم کے خلاف سخت کاروائی متوقع ہے اور پاکستان انٹرپول کو ملزم وطن واپسی لانے کے سلسلے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید