• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ہمارے ساتھ، ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے سابق و زیر اعلی بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کوجمعیت میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی موجودگی میں جمعیت میں ان کی شمولیت خوش آئند ہے، قائد جمعیت کے سربراہ کے دورہ کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی آواز سے آواز ملاکرجمعیت کی سربلندی کے لئے کردار ادا کریں گے ،جمعیت عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے جس نے ہر وقت عوام کے حقوق اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت آواز کے لئے محفوظ چھتری ہے عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا عوام کے مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔عوام ہمارے ساتھ ہیں اقتدار کے بغیر بھی عوام کے درمیان موجود ہیںاور مرتے دم تک عوام کا ساتھ دیں گے۔
کوئٹہ سے مزید