• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز ڈے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ہرنائی کے زیراہتمام ریلی و سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہرنائی عبدالسلام اورانتخاب عالم الیکشن آفیسر ہرنائی نے گزشتہ روز ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹ اندراج آگاہی کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہرنائی میں سیمینار اور ریلی کا انعقادکرایا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہرنائی سے سعید علی کاسی، اےڈی سی غلام حیدر ترین ، ڈی ای اومحمد آصف ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مومن خان ترین ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید