• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائنز کو آئندہ سال 4.7 بلین ڈالر کا منافع کی توقع

برسلز (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا نے کہا ہے کہ سال 2019کے بعد سال 2023ء ایئر لائنز کے منافع میں بہتری کی قوی امید ہے۔ایاٹا کے مطابق ایئر لائنز کو 2023 میں 4.7 بلین ڈالر کا منافع ہونے کی امید ہے تاہم یہ منافع ابھی بھی 26.4 بلین ڈالر کے اس منافع سے بہت دور ہے جس کی اطلاع صنعت نے 2019میں دی تھی۔آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا19 کے بحران کے ایام میں کچھ ایئر لائنز لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھیں لیکن اب قوی امید ہے کہ سال 2023میں یہ صنعت پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش رہے گی اورایئر لائنز سے 2023 میں 779بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سست معاشی حالات اور چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے ایئر لائنز میں مسافروں کی آمدو رفت سال 2022میں پیشگوئی سے قدرے کم تھی لیکن ایاٹا کو توقع ہے کہ 2023میں مسافروں کی آمدورفت کورونا بحران سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گی۔
یورپ سے سے مزید