• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زیورخ (نیوز ایجنسیز)فیفا نے 2022عالمی کپ میں برازیل سربیا میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کوسوو کو سربیا کا حصہ دِکھانے والا جھنڈا لہرانے پر، سربیا فٹبال فیڈریشن کو21ہزار 300 ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ جھنڈے پر "ہتھیار نہیں پھینکے جائیں گے" کی تحریر رقم تھی اور کوسووا کے نقشے پر سربیا کے جھنڈے کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ علاقے میں مذکورہ اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے،کوسوو کے وزیر ِ کھیل حجراللہ جیکو نے کہا ہے کہ "عالمی کپ کو نفرت ، غیر ملکی دشمنی اور نسل کشی کے پیغامات پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسپورٹس سے مزید