• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کے نام سے لگے بینرز سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے جماعت اسلامی سے منسوب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر لگے ہوئے بینرز سے قطعی طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا طریقہ کار اور سیاسی طرز فکر کبھی اس طرح کا نہیں رہا ہے، یہ کسی شر پسند عناصر کی سازش ہے جو جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی،سیاسی وجمہوری جدوجہد اور ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کراچی کے عوام کے جائز وقانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی و جمہوری انداز میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔