• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاجی دھرنے کا اعلان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی ملازمین نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 20 دسمبر سے وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے، اعلان وزارتِ خزانہ کے سامنے آل گورئمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، چیف کوارڈنیٹر الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک 20 دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔دوسری جانب آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت اور الائنس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
اسلام آباد سے مزید