• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن فراڈ اور حوالہ ہنڈی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے سائبر كرائم اسلام آباد نے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا كی منتقلی میں ملوث دوملزمان قمر شہزاداور محمد شعیب گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نےملزم سفی اللہ کو جی نائین فور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے منسلک تھا۔ 2560 امریکی ڈالر، 140 برطانوی پاونڈ، 450 یورو، 6000 افغانی اور 8 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید