• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف کارروائی، تعمیرات مسمار

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی) میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ ترجمان آر ڈی اے نے اپنے بیان میں بتایاکہ آرڈی اے پلاننگ ونگ نے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمو ں کے خلاف آپریشن کیا۔ چک بیلی خان روڈ پر دو غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے باؤنڈری وال، تعمیر کردہ روڈز اور فٹ پاتھ کو مسمار کر دیا ۔ دوسری سکیم کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بل بورڈز کو مسمارکر دیا گیا ۔ موقع پر نامعلوم چار افراد نے اسلحہ کے ساتھ آرڈی اے سٹاف پر کو ہراساں کیا۔ اس موقع پر پولیس تھانہ روات نے دو مسلح افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔ تیسری غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی جی ٹی روڈ تھانہ روات کے سامنے سائٹ پر موجود کنٹینر آفس کو مسمار کردیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید