• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، 110 کنکشنز منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واساجواد کلیم اللہ کی ہدایت پر تما م سرکل انچارجز کی جانب سے واسا نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے انہو ں نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ تمام نادہندگان خصوصاًکمرشل ڈیفالٹرزکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور ان سے 100فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈائریکٹر ریکوری منصور احمدکی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں جمعرات کے روز شہر بھر میں 15 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 110 کنکشنز منقطع کیے جن میں سے سرکل نمبر 1 نے (9)، سرکل نمبر 2نے(7)،سرکل نمبر3نے (4)، سرکل نمبر 4نے (15)، سرکل نمبر 5نے (8)، سرکل نمبر 6نے (3)، سرکل نمبر 8 نے (23)، سرکل نمبر 9نے (10)، سرکل نمبر 10نے (6)، سرکل نمبر 11نے (7)، سرکل نمبر 12 نے (8)، سرکل نمبر 13نے (8) اور سرکل نمبر 15نے (2)ڈسکنکشن کی ہیں اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید