• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی افواج کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دفاعی بجٹ کیلئے 858 ارب ڈالر منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے اگلے سال 858 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کیلئے بل منظور کرلیا۔ بل میں مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے دفاعی بجٹ 813 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن ایوان نمائندگان نے 45 ارب ڈالر کے مزید اخراجات کا تخمینہ لگا کر بل پاس کر دیا ہے۔

350 ایوان نمائندگان نے بل کی منظوری دی جبکہ 80 نے مخالفت میں ووٹ دیا، اب اسے سینیٹ میں منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔

نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2023ء میں دفاعی اخراجات کیلئے 858 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

اس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 4.6 فیصد کا اضافہ بھی شامل ہے۔

مجوزہ دفاعی بجٹ میں اسلحہ، بحری جہاز اور لڑاکا طیارے خریدنے کے اخراجات شامل کیے گئے ہیں جبکہ تائیوان اور یوکرین کی مدد کیلئے بھی رقم رکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید