• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوشمان نے شاہ رخ کی کونسی فلم سنیما میں کھڑے ہو کر دیکھی؟

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کے حوالے سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ایک ایونٹ میں گفتگو کے دوران ایوشمان کھرانہ نے شاہ رخ خان اور ’دل تو پاگل ہے‘ فلم سے متعلق انکشافات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایس آر کے کی فلم دل تو پاگل ہے بلیک میں ٹکٹ لے کر اور کھڑے ہو کر دیکھی۔

ایوشمان کھرانہ جو شاہ رخ خان کے ڈائی ہارڈ فین ہیں اور مختلف مواقعوں پر کہہ چکے ہیں وہ صرف ایس آر کے کی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔

ایوشمان کھرانہ کی نئی فلم ایکشن ہیرو کے تناظر میں ایونٹ کی تقریب کا عنوان نیا ایکشن ہیرو رکھا گیا، اس دوران اداکار سے شاہ رخ خان سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ دل تو پاگل ہے جب ریلیز ہوئی، میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، میں سائیکل پر سنیما گھر گیا، شوکا ہاؤس فل تھا، بلیک میں ٹکٹ خریدی اور کھڑے ہو کر فلم دیکھی۔

پروگرام کے دوران اداکار نے شاہ رخ خان کی نقل بھی اتاری اور کہا کہ میں بہت بڑا مداح ہوں، میں اُن کے لیے ڈب بھی کرسکتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید