• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے امریکا درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوگیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پابندیوں کے باوجود روس سے امریکا آنے والی درآمدات میں اکتوبر کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ستمبر میں درآمدات صرف 332.1؍ ملین ڈالرز تھیں جبکہ اکتوبر میں یہ بڑھ کر 732؍ ملین ڈالرز ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021ء سے درآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سال امریکا نے روس سے 2.4؍ ارب ڈالرز کا سامان درآمد کیا تھا۔ گزشتہ سال امریکا روس کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔ روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد امریکا نے کئی پابندیاں عائد کیں جن میں زیادہ تر توانائی کی ایکسپورٹ سے وابستہ تھیں تاہم ان کا نشانہ الکحل، سمندری خوراک، غیر صنعتی ہیرے اور دیگر اشیاء بھی بن گئیں۔ روس سے امریکا آنے والی درآمدات میں کمی کا سلسلہ اگست تک جاری رہا لیکن اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
یورپ سے سے مزید