• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح 30.66 فیصد، 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 8 دسمبر 2022ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 30.66فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.00 فیصد رہی ہے ۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

 دودھ، چاول باسمتی، دہی، آٹا، لہسن، پیاز، چینی، انڈے فارمی، نمک، لکڑی مہنگی ‘ دال مسور ‘مرغی ‘کوکنگ آئل ‘گھی سستا ہوا ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں خشک دودھ، تازہ دودھ، چاول باسمتی، دہی، آٹا، لہسن، پیاز، چاول اری 9 /6، کپ چائے، چینی، دال مونگ، دال ماش، کیلا، دال پلیٹ، انڈے فارمی، نمک، واشنگ سوپ، سرسوں کا تیل، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، شرٹنگ، گڑ، انرجی سیور، ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

 تاہم دال مسور، دال چنا، ٹماٹر، آلو، ویجیٹیبل گھی کھلا، فارمی مرغی، کوکنگ آئل، اور ویجیٹیبل گھی ٹن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، سرخ مرچ پسی، چائے کی پتی، بیف پلیٹ، ڈبل روٹی، کلاتھ، جارجٹ، لان پرنٹڈ، صابن، سگریٹ، مردانہ سینڈلز، زنانہ سینڈلز، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید