• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے کم عمر لڑکیوں کی بیرون ملک اسمگلنگ ہوتی ہے، سندھ ہائیکورٹ، JIT بنانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی خرید و فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کم عمر لڑکیوں کو بیرون ملک اسمگل کیا جا رہا ہے،یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا.

پولیس اور ادارے تحقیقات کریں تاکہ مزید بچیوں کی اسمگلنگ روکی جاسکے، عدالت عالیہ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور پولیس کو تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بنچ کے روبرو کم عمر لڑکی کو مبینہ جھانسہ دے کر شادی کرنے والے ملزم عدنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ مسکان کے اغوا سے میرا کوئی تعلق نہیں اسے سونیا نامی خاتون نے پھنسایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید