اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی 8 دسمبر کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا ہے ،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس کیلئے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن پیش کیا،جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ رمنا سمیت افسران پر مشتمل ٹیم بھی ہوگی،وزارت خارجہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی نیروبی میں معاونت کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کروائی ہے۔