• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے، سیکرٹری صحت

کوئٹہ(پ ر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے سول ہسپتال کوئٹہ میں برن آئی سی یونٹ ، کینگرو مدر کئیر سینٹر اور مدر ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی ، پرنسپل بی ایم سی پروفیسر ظاہر خان ، سربراہ شعبہ برن پروفیسر منظور حسین ، سربراہ شعبہ اطفال پروفیسر مبین ، سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر عظمیٰ سہیل ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر ، ڈپٹی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، ڈپٹی ایم ایس آپریشن ڈاکٹر گرمک داس ، صوبائی کوآرڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، صوبائی کوآرڈنیٹر نیوٹریشن ڈاکٹر شبیر مینگل ، فیض بڑیچ فوکل پرسن برائے وزیر صحت ، وزیر صحت کے صاحبزادہ جمال شاہ ، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد خیر ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بابر انصاری ودیگر موجود تھے۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر امین مندوخیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں 8ماہ کے مختصر عرصے میں کئی تعمیراتی منصوبے مکمل کئے گئے ،سول ہسپتال کا برن یونٹ جدید مشینری سے لیس ہے اس میں ایک ہنگامی آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت یونٹ ہیں۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر سول ہسپتال کوئٹہ کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنانا ہے بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے ،انہوں نے سول ہسپتال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور تعاون پر مخیر حضرات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں غیر سرکاری اداروں کی معاونت قابل ستائش ہے بہتر اقدامات کو خوش آمدید کہیں گے۔سول ہسپتال کے مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرز اور مخیر حضرات کو شیلڈ ز دی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید