• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بیوٹمز کے زیر اہتمام جاب فیئر میں شرکت

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پہلی بار شرکت کی اور دیگر نجی و سرکاری اداروں کی طرح بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی خصوصی سٹال لگایا گیا۔کیرئیر ایکسپو کے دوران بی ایف اے کا سٹال طلباء وطالبات سمیت دیگر شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنارہا۔ اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکاء کو فوڈ سیفٹی قوانین ، اقدامات اور ادارے میں خالی اسامیوں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ مختلف خوردنی اشیاء کے معیار کی جانچ کیلئے مختلف ٹیسٹ بھی پرفارم کر کے دکھائے گئے ۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اسٹال اور جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا معائنہ کیا اور ایکسپو میں شرکت کو خوش آئند اضافہ قرار دیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیرئیر ایکسپو میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی شرکت سے طلباء و طالبات کو فوڈ سیفٹی کے جدید رجحانات بارے آگاہی اور ادارے میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔آخر میں فاروق بازئی نے جاب فیئر2022 میں شرکت پر تمام اداروں ، مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
کوئٹہ سے مزید