• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسنگ پرسنز کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی‘ نصراللّٰہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آج 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس 11 بجے شروع ہوگی جس سے ممتاز صحافی حامد میر، انسانی حقوق کے رہنما افراسیاب خٹک، بزرگ سیاستدان فرحت اللہ بابر،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ،انسانی حقوق کی رہنما آمنہ مسعود جنجوعہ اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کوچیئرمین اسد بٹ، مہوش حیات، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سابق ریسرچر رابعہ محمود اور صحافی ویگنس، بی این ایم کے نذیر نور، منیر مینگل اور ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے سربراہ تاج بلوچ آن لائن خطاب کرینگے ۔کانفرنس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی پارٹیوں و طلبا تنظیموں کے قائدین،انسانی حقوق و وکلا رہنما اور صحافی و دانشور بھی خطاب کرینگے ۔نصراللہ بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
کوئٹہ سے مزید